طريق النجاح عن خلاصة أحكام النكاح (شادي كا حَسين تحفه)
Original price was: ₹100.00.₹50.00Current price is: ₹50.00.
اضافی معلومات
مجلد | غیر مجلد |
---|---|
طباعت کا رنگ | ۱ |
سن اشاعت | |
سن اصدار | |
سائز | ۱۳x۲۰ سم |
ایڈیشن | پہلا |
زبان | |
ورق کا رنگ | |
ناشر | |
موضوع | |
صفحات | ۱۹۲ |
جلد | ۱ |
کتاب کے بارے میں
یہ کتاب نكاح، طلاق، اور عدت وغیرہ کے ضروری مسائل پر نہایت ہی آسان اور سلیس اردو زبان میں اپنی نوعیت کی معتبر،مستند اورمعتمد تصنیف ہے۔
اس کتاب میں چند اہم وضروری مسائل واحكام پر روشنی ڈالی گئی ہے، جيسے:
(۱) نکاح کی تعریف، اس كے احكام ومسائل، اقسام وفضائل، سنن ومستحبات۔ نیز کتاب وسُنَّت کی روشنی میں نکاح سےمتعلق تقریبا تمام ضروری معلومات، اور بیشتر قدیم وجدید مسائل کو اس کتاب میں جمع کردیا ہے۔ یوں ہی دورِ حاضر میںقومِ مسلم کے درمیان نکاح کی تقریبات میں رائج خلافِ شرع غَلط رسومات کی قباحت پر مؤلف نے اس کتاب میں بڑی ہی نفیس بحث کی ہے، اور ساتھ ہی ساتھ اسلامی طریقہ نکاح کو نہایت ہی اچھوتے انداز میں بیان کیا ہے۔
(۲) مہر کے ضروری مسائل، نیز مہر ادا کرنے کی تاکید۔ یوں ہی جہیز کے تعلق سے بھی اہم مسائل بیان کیے گئے ہیں۔
(۳) میاں بیوی کے درمیان تعلقات کے تمام ضروری اور نازک معاملات کوادلہ شرعیہ کے ساتھ واضح کیا گيا ہے۔
(۴) حرمتِ نکاح کے اسباب تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہوئے، حرمتِ مصاہرت جیسے نازک معاملے کی شاندار توضیح کی ہے؛ تاکہ بھولے بھالے مسلمانوں کی صحیح رہنمائی ہو سکے۔
(۵) شب زفاف کی مخصوص دعائیں بیان کی ہیں؛ تاکہ پہلے روز سے ہی برکتوں ورحمتوں کا سلسلہ جاری وساری ہوجائے۔
(۶) عدت وسوگ میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ، نیز عدت کی تمام صورتیں، اور عدت وسوگ کے اہم مسائل کی وضاحت کی ہے، تاکہ عدت وسوگ والی عورتوں کو مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(۷) طلاق کی تعریف ،اقسام واحکام، نیز الفاظِ طلاق کی مکمل وضاحت، یوں ہی طلاق کے ضِمن میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کے تعلق سے سیر حاصل بحث۔
(۸) اس نازک موضوع پر قلم اٹھاتے ہوئے بطور خاص اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بےحجابانہ اوربےباکانہ گفتگوسےگریز کیا جائے؛ تاکہ ہر باپ اپنی بیٹی کو، اور ہر بھائی اپنی بہن کو تحفہ میں یہ کتاب پیش کر سکے۔
(۹) اردو عبارت نہایت ہی سلیس اورعام فہم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے؛ تاکہ ہرفرد بآسانی اس کتاب سے فائدہ حاصل کرسکے۔
اس کتاب کا تاریخی نام "طريق النَّجاح عن خلاصة أحكام النّكاح" (۱۴۳۸ھ) ہے۔
View in: العربية (Arabic) English
Reviews